بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف اہلحدیث یوتھ فورس کا مظاہرہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام بتی چوک میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، رانا نصراللہ خاں، امتیاز احمد مجاہد، نصراللہ چٹھہ نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں، کرپشن اور کرپٹ نظام کے خاتمے کے بغیر ملک میں خوشحالی اور ترقی نہیں آ سکتی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی، بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو گا۔