بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے: فرید پراچہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تین برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں 150 فیصد اضافہ کیا ہے۔ ایوان صدر اور وزیراعظم کے علاوہ دیگر حکومتی ادارے اربوں روپوں کے نادہندہ ہیں مگر یہ تمام رقم غریب عوام سے وصول کی جا رہی ہے۔