عالمی تبلیغی اجتماع آج رائےونڈ میں شروع ہو گا‘ قافلوں کی آمد جاری

رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ کا سالانہ عالمی 10 روزہ تبلیغی اجتماع آج بعد از نماز عصر امیر جماعت حاجی عبدالوہاب کے بیان سے شروع ہو گا، تبلیغی اجتماع کو پچھلے دو سالوں کی طرح اس بار بھی مجمع بڑھنے کی وجہ سے دو مرحلوں میں منعقد کیا جا رہا ہے پہلا مرحلہ جمعہ ہفتہ اور اتوار تک جاری رہے گا اور پہلے مرحلے کی اجتماعی دعا اتوار کے روز 12 بجے ہو گی جس کے بعد دوسرا مرحلہ آئندہ جمعرات شروع ہو گا اور اتوار کو اجتماعی دعا ہو گی، دونوں مرحلوں کے دوران انڈیا سے آئے ہوئے مرکزی بزرگ موجود رہیں گے اس بار پنڈال پہلے سے وسیع بنایا گیا ہے، سکیورٹی کے حوالے سے پنڈال کے اردگرد نالہ کھود کر پانی بھر دیا گیا ہے تاکہ دہشت گردی کی ممکنہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پنڈال تک نہ آسکے جبکہ پرائیویٹ بازاروں کو سڑک کے مغربی جانب تین سو گز پیچھے رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، پنڈال کو جانے والے راستوں پر لٹھ بردار چوکس کھڑے ہیں اور آنے جانے والوں کو پوری طرح چیک کیا جا رہا ہے، اس بار حلقہ خواص کو ختم کر دیا گیا ہے، اجتماعی دعاو¿ں میں اہم سیاسی شخصیات کی آمد متوقع نہیں، تبلیغی قافلوں کی آمد کا سلسلہ پوری رات جاری رہا، تمام محکمہ جات نے اپنے کیمپ پنڈال کے باہر لگا لئے ہیں‘ مضر صحت اشیاءمہنگے داموں بیچی جا رہی ہیں، خفیہ ایجنسیوں نے بھی ہولڈ کر لیا ہے اور تمام موبائل نیٹ ورک جام کر دئیے ہیں اور اس بار پہلے کی نسبت سکیورٹی کے انتظامات زیادہ سخت کئے گئے ہیں سٹیشن اور بس اڈوں پر ٹرانسپورٹروں نے لوٹ مچا رکھی ہے جبکہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ مقامی پولیس نے ہر سال کی طرح اس بار بھی پولیس کیمپ کے اخراجات کے نام پر مین بازار کے تاجروں اور مقامی مخیر حضرات سے اجتماع فنڈ کے نام پر لاکھوں روپے اکھٹے کر لئے ہیں۔ پنڈال کی حفاظت کے لئے خفےہ پولےس کے سینکڑوں اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے‘ تبلےغی جماعت کے عالمی اجتماع کو دو حصوں مےں تقسےم کیا گیا ہے‘ سکیورٹی پلان کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے 18 حلقہ جات کو ترتےب دےدےا گےا‘ رائےونڈ کے تمام تعلیمی اداروں میں اجتماع کے ایام میں تعطیل رہے گی‘ سکول دوبارہ 9 نومبر کو کھلیں گے۔ آئی این پی کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سے تیس لاکھ سے زائد افراد اجتماع میں شرکت کریں گے۔
تبلیغی اجتماع