مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے ، خرم روحیل اصغر
لاہور ( پ ر ) مسلم لیگی رہنما و نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور خرم روحیل اصغر نے گزشتہ روز کینال پوائنٹ UC-44 شالیمار ٹائون میں سوئی گیس کی 800میٹر نئی پائپ لائن کا افتتاح کیا ۔ خرم روحیل اصغر نے کہا مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے ۔ اس دور حکومت میں علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور ہمارا فوکس عوام کے مسائل کے حل پر ہے ۔ اس موقع پر جمیل اختر بلا ، محمد یونس بٹ ،میاں اِرشاد ، ملک سلیم اعوان ، اسحاق ہیرو ، میاں نفیس ، عاطف غفار ، سیکرٹری شہباز ، محمد علی بھی موجود تھے ۔