مسلم لیگ ن اشیاء سستی کرنے کے نام پر سستی شہرت کی مہم چلارہی ہے:نرگس فیض
لاہور(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹ ٹکٹ ہولڈاور سابق پارلیمانی سیکرٹری رنرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پنجاب بھرمیں لگائے گئے سستے رمضان بازار وں سے عوام کو رریلیف نہیں مل رہا ۔مسلم لیگ ن اشیاء صرف کو سستا کرنے کے نام پر سستی شہرت حاصل کرنے کی مہم چلارہی ہے ۔کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میںعوام کوسستا کیا مہنگی اشیا بھی نہیں مل رہیں۔ ماضی میں بھی شہبازشریف نے گھی سستا کرنے کا اعلان کیا مگر اب گھی بازاروں میں نایاب ہوگیا ہے ۔حکومت کی سستائی مہم ناکام ہوگئی اور عوام کو علم ہوگیا کہ ن لیگ صرف نعرے لگا رہی ہے ۔عملی طو رپر اس جماعت کی کارکردگی صفر ہے ۔پہلے ذرائع آمد و رفت کے کرائوںمیں کمی کا اعلان کیا گیا مگر یہ اعلان حقیقت نہ بن سکااور پھر مختلف اشیاء سستی کرنے کا اعلان کیا گیا مگر کچھ سستانہ ہوسکا ۔پنجاب میں عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ مسلم لیگ ن کو عوام کے مفادات کا ہر گز خیال نہیں ہے یہ جماعت صرف اپنے فائد ہ سوچتی ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ اس جما عت کے کارکنان اپنی قیادت سے ناراض ہیں۔