”گروپ لیڈر عازمین حج کی مکمل رہنمائی اور معاونت کریں“

لاہور (خصوصی نامہ نگار) گروپ لیڈر اپنے ہمراہ جانے والے عازمین حج کی مکمل رہنمائی اور معاونت کریں، حج تربیتی پروگراموں میں ان کی شرکت، حفاظتی ٹیکے لگوانا اور گروپ کے ہر فرد کی ضرورت کے مطابق سعودی ریالو ںکی شکل میں زرمبادلہ کا انتظام یقینی بنائیں، لاہور اور جدہ کے ہوائی اڈوں پر امیگریشن، کسٹم اور دیگر مراحل کے دوران گروپ میں نظم و ضبط برقرار رکھیں اور خواتین کے لئے عبا پہننے کی لازمی شرط پر عمل درآمد کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک، وزارت مذہبی امور کے سابق کوآرڈینیٹر حج ٹریننگ سید فروغ آفتاب زیدی، سید مجیب شاہ، ثنا اللہ خاں اور محمد یونس مغل نے گزشتہ روز حاجی کیمپ لاہور میںوزارت مذہبی امورکے زیر اہتمام گورنمنٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کے گروپ لیڈرز کے تربیتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے گروپ لیڈرزکو حج کے دوران اپنے ساتھیوں کی رہنمائی اور مختلف امور میں ان سے تعاون کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گروپ لیڈرز تمام ممبران کی سعودی عرب روانگی سے قبل بیگ کے باہر اور تما م سامان پر شناختی لیبل ضرور لگوائیں جن پر ان کا نام، قومیت، پاسپورٹ نمبر، مکتب نمبر ، بلڈنگ نمبر اور پرواز نمبر شامل ہو۔گروپ کے تمام ممبران کے سامان پر پاکستان کا جھنڈا لگا بھی لگایا جائے کیونکہ اس کے بغیر سامان جہاز پر لوڈ نہیں ہوگا۔