”مصر میں فوجی بغاوت اور منتخب صدر کی معزولی قابل مذمت ہے“

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مصر میں فوجی بغاوت اور منتخب صر کی زبردستی معزولی قابل مذمت ہے۔ امریکہ کا جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے پر مصری فوج کی مذمت نہ کرنا افسوسناک اور شرمناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی و امیر پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر، تحریک دعوت توحید پاکستان کے سربراہ میاں محمد جمیل، جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر امیر العظیم، جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، سیکرٹری جنرل پروفیسر عبدالمجید اور دیگر رہنما¶ں نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔