ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کے تدریسی و تحقیقی بورڈ کا اجلاس

لاہور (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے تدریسی و تحقیقی بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر میجر جنرل(ر) پروفیسر محمد اسلم کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئے28 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔