ہمارا سب سے بڑا دشمن بھارت ہے: بریگیڈئر (ر) حامد سعید

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان سے محبت کااولین تقاضا یہ ہے کہ ہماری ذات سے ملک کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر بلدیات بریگیڈیئر (ر) حامد سعید اخترنے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں نظریاتی سمر سکول کے تیرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے تیئسویں روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، انجینئر محمد طفیل ملک، مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد حسین گجر بھی موجود تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبولﷺ اورقومی ترانہ سے ہوا۔ بریگیڈیئر(ر)حامد سعید اخترنے کہا کہ ہماراسب سے بڑا دشمن بھارت ہے۔ آپ اس سے جتنی مرضی دوستی کی پینگیں بڑھالیں لیکن ہندو کے دل میں مسلمانوں کیلئے موجودنفرت کوکبھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔