گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ، 1200 ہسپتالوں میں داخل

لاہور (سپیشل رپورٹر) گرمی کی شدت کے باعث گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا اور لاہور کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 12سو مریض داخل کئے گئے۔ گزشتہ روز جناح ہسپتال میں 147، سرگنگا رام ہسپتال میں 133، سروسز ہسپتال میں 151، میو ہسپتال میں 170، چلڈرن ہسپتال میں 101، گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال میں 78، لاہور جنرل ہسپتال میں 139، گورنمنٹ مزنگ ہسپتال میں 49جبکہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں 65مریضوں سمیت نجی ہسپتالوں میں گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کیا گیا۔