پیمانوں میں ردبدل کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے: انیب ظفر

لاہور (پ ر) نوجوانوں کی سماجی تنظیم آزاد ویلفیئر فا¶نڈیشن رجسٹرڈ کا اجلاس زیر صدارت محمد انیب ظفر ہوا جس میں محمد اشتیاق چودھری جنرل سیکرٹری خرم شہزاد سینئر نائب صدر، ملک فیصل نائب صدر، غلام سرور سیکرٹری اطلاعات کے علاوہ بہت سے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اکثر پٹرول پمپس کے پیمائش کے پیمانے ٹھیک نہیں ہیں، چیک کرنے والے بھی کرپشن میں ملوث ہیں لہٰذا سخت کارروائی کی جائے۔