پنجاب میں 3 افسروں کے تقرروتبادلے

 لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے3 افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر یثرب ہنجرا کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو تعینات کر دیا گیا، تقرری کے منتظر عامر ضمیر کو ڈائریکٹر پراونشل کنزیومر کورٹس، سپیشل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات خیام قیصر کو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) کامران آفریدی ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ گوجرانوالہ کی خدمات خیبر پی کے حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔ رخسانہ جبار میمن ممبر پنجاب پبلک سروس کمشن کی 8 جولائی سے 25 روز کیلئے بیرون ملک رخصت منظور کر لی گئی۔