پنجاب بھر کے سیکرٹریز اور کمشنر کا اجلاس کل ہو گا

لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب نے سیکرٹریوں اور کمشنرز کا اعلیٰ سطح اجلاس کل ہفتہ کو طلب کر لیا۔ اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہو گا جس میں خسرہ، ڈینگی اور گیسٹرو کے حوالے سے تمام ڈویژن کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ سیکرٹری اپنے محکموں کے حوالے سے سیکرٹری خزانہ ترقیاتی پروگرام پر بریف کریں گے۔