پنجاب اسمبلی : واسا بلوں میں اضافہ، ہسپتالوں کی پارکنگ فیس کیخلاف التوا کی تحریکیں

پنجاب اسمبلی : واسا بلوں میں اضافہ، ہسپتالوں کی پارکنگ فیس کیخلاف التوا کی تحریکیں

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس کی وصولی اور واسا کے گھریلو وکمرشل بلوں میں 60فیصد اضافے کے خلاف التوا کی تحریکیں جمع کرا دیں۔ دریں اثناءمیاں محمودالرشید نے کہا کہ حکمرانوں کا دورہ چین اصل میں ”فیملی ٹور“ ہے‘ لگتا ہے (ن) لیگ چین میں پاکستان کی بہتری کے معاہدے کرنے کی بجائے ذاتی کاروبار کو فروغ دینے گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف عوام کا جینا محال ہے بلکہ معیشت بھی تباہ ہو رہی ہے‘ شہباز شریف اب کیوں خاموش ہیں؟