پشاور سے آنے والی بس سے نیٹو فوج کے 3 جنریٹر، سمگل شدہ شیمپو اور کپڑا برآمد

لاہور (خبر نگار) کسٹم اینٹی سمگلنگ لاہور نے نیٹو فوج کے 3 جنریٹر اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سوا کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ شیمپو اور کپڑا قبضے میں لے لیا۔ کسٹم اینٹی سمگلنگ نے پشاور سے آنیوالی بس ایل زیڈ آر 3371 کو فیض پور انٹرچینج پر روک کر تلاشی لی ۔تو شیمپو کے 425 کارٹن برآمد ہوئے جن پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پرنٹ تھا۔