پابندی کے باوجود ریونیو بورڈ نے وزیراعلیٰ سے 80 کشتی رانوں کو بھرتی کرنے کی اجازت مانگ لی

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت کی جانب نئی بھرتی پر پابندی کے بعد پنجاب بورڈ آف ریونیو نے 80 بوٹ چلانے والے افراد کو عارضی بھرتی کرنے کی اجازت وزیر اعلی پنجاب سے طلب کر لی۔ بورڈ آف ریونیو نے وزیراعلی پنجاب کو لیٹر لکھا کہ چونکہ بھرتی پر پابندی ہے لیکن سیلاب کی سیزن کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں اسلئے ورک چارج کے طور پر 80 بوٹ چلانے والے ایکسپرٹ بھرتی کرنے کی اجازت دی جائے۔