ویسٹ ری سائیکلنگ کی غیر قانونی فیکٹریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی ہدایت

ویسٹ ری سائیکلنگ کی غیر قانونی فیکٹریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی ہدایت

 لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو نے محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام کو ہدایت کی کہ لاہور کے مضافات میں قائم غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف فوری طور پر گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے جو ہسپتالوں کا ویسٹ ری سائیکلنگ کرکے موت بانٹ رہی ہیں اور ایسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سول سیکرٹریٹ میں ڈینگی اور خسرہ کی روک تھام کے سلسلہ مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔