وزیراعلیٰ نے وہاڑی میں مزدور پر کتے چھوڑنے کا نوٹس لے لیا، پولیس سے رپورٹ طلب

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وہاڑی کے چک 146 ڈبلیو بی میں مزدور پر کتے چھوڑے جانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، زخمی مزدور کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
وزیراعلیٰ/ نوٹس