نسل نو کے ایمان کی حفاظت اور خواتین کی تربیت اشد ضروری ہے: مولانا الیاس گھمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اتحاد اہلسنت و الجماعت کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا محمد الیاس گھمن نے کہا کہ موجودہ پرفتن دور میں نسل نو کے ایمان کی حفاظت اور خواتین و طالبات کی دینی تعلیم و تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز کالونی فیصل آباد میں مفتی زین العابدین مرحوم کی بیٹی کی زیر سرپرستی 20 روزہ صراط مستقیم دینی کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معلمہ کے فرائض مفتی زین العابدین کی نواسی نے ادا کئے۔ دریں اثناءتقریب میں اعلان کیا گیا کہ خواتین کی دینی تعلیم و تربیت کیلئے فیصل آباد پیپلز کالونی نمبر2 میں مفتی زین العابدین کی صاحبزادی مولانا محمد الیاس گھمن کی اہلیہ کی رہائش گاہ پر ہر بدھ کو تقریب ہو گی۔