مجلس وحدت مسلمین آج یوم ایفائے شہداءمنائے گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ کوئٹہ، پشاور اور کراچی میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ شیعہ و سنی مسلمانوں کی ارواح سے تجدید عہد کیلئے آج بروز جمعہ کو یوم ایفائے شہدا منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی یاد میں مجالس اور شمعیں روشن کریں گے صوبائی سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب کا اہتمام ہو گا۔