قیادت نے پاکستان کی ترجیحات کو درست ٹریک پر ڈال دیا: ناصر اقبال خان

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کےاور پرویزی آمریت کے سیاسی اسیر محمد ناصر اقبال خان نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کا دورہ چین اندھیروں سے نجات کیلئے ایک مثبت پیشرفت ہے۔ ہماری قیادت نے پاکستان کی داخلی اور خارجی ترجیحات کو درست ٹریک پر ڈال دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کی باگ ڈور حوصلہ مند اور دردمند قیادت کے ہاتھوں میں ہے جو عوام کو ہرگز حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور خادم پنجاب میاں شہباز شریف اپنے ہم وطنوں کی طرح حینی عوام میں بھی بیحد مقبول ہیں۔