عوام سے جھوٹے وعدے، مسلم لیگ ن کو ہنی مون پیریڈ گزارنا مشکل ہو گیا: پیپلز پارٹی

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی کے تنویر اشرف کائرہ اور اورنگزیب برکی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے جھوٹ بول کر اور جھوٹے وعدے کر کے عوام سے ووٹ تو لے لئے مگر ان کیلئے ہنی مون پیریڈ گزارنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر قرضہ لیا گیا ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اپنی شرائط پر قرضہ لیا۔ صرف ایک ماہ میں پاکستان میں اس قدر مہنگائی کر دی ہے کہ عوام چلا اٹھے ہیں۔ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اپنی عوام دشمن پالیسیوں کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔ کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے کے بعد کشکول کا سائز بڑھا لیا۔ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی۔ انہوں نے بجٹ میں صرف غریبوں پر ٹیکس لگایا ہے۔