صوبائی وزیر تعمیرات کا نامکمل منصوبوں پر سخت نوٹس، رپورٹ طلب

صوبائی وزیر تعمیرات کا نامکمل منصوبوں پر سخت نوٹس، رپورٹ طلب

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مواصلات وتعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے نے محکمہ کو ہدایت کی کہ ایسی تمام جاری سکیمیں جو مقررہ مدت میں مکمل نہ ہو سکیں ان کی تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں مکمل کوائف اور تاخیری وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔صوبائی وزیر نے ایسے ٹیوب ویل جن کی مشینری چوری کر لی گئی مگر ابھی تک ان کی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی، افسران پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور مقدمات درج کروا کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ صوبائی وزیر کو بتایا گیاکہ صاف پانی کی فراہمی کے 516 پلانٹ نصب کئے جائیں گے جو ایک گھنٹے میں 4 ہزار لیٹر صاف پانی فراہم کرکے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہوں گے۔