سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہونگے

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن گریڈ ایک تا سولہ کے انتخابات آج 5جولائی کو سول سیکرٹریٹ میں ہونگے۔ جن میں شاہین اور فرینڈز گروپ کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8بجے سے شروع ہو کر شام 5بجے تک جاری رہیگی۔ دونوں گروپس کی طرف سے 36امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔