سنی اتحاد کونسل آج ڈرون حملوں کے خلاف یومِ احتجاج منائے گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل آج جمعہ 5جولائی کو امریکی ڈرون حملوں کے خلاف یومِ احتجاج منائے گی۔ امریکہ کے پاکستان و اسلام دشمن اقدامات کے خلاف تقریریں کی جائیں گی اور ڈرون حملوں کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔