رہائشی عمارتوں کے نجی استعمال پر روسی قونصلیٹ سمیت 12 سیل

رہائشی عمارتوں کے نجی استعمال پر روسی قونصلیٹ سمیت 12 سیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کمرشلائزیشن ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے رہائشی عمارتوں کا کمرشل استعمال کرنے کی بنا پر گزشتہ روز گلبرگ میں 12عمار توں کو سربمہر کر دیا۔ جن میں گلبرگ ٹو کی پراپرٹی نمبر44ایف میں قائم فرنیچر شوروم ‘ ایچ بلاک کے 13-A میں روسی قونصلیٹ کا دفتر‘ 6-A میں کلینک‘ 1-B میں سکول‘ 2-A میں کارگو آفس‘ 2 میں نجی دفتر‘ 5-B میں گیسٹ ہاﺅس‘ 6-Eمیں ٹیکسٹائل آفس اور 13-Cمیں سروے آفس قائم تھے جبکہ گلبرگ تھری کے بلاک ای ون میں سر بمہر کی جانے و الی عمارت 11میں فرنیچر شورم اور 129میں بیوٹی پارلر تھے۔