رمضان کے دوران اوقاف کی مساجد میں بغیر فیس براہ راست الیکٹرانک میڈیا پر نشریات کی اجازت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران الیکٹرانک میڈیا کیلئے مساجد میں نماز جمعة المبارک، نماز ترایح اور محفل شبینہ کی بلا فیس براہِ راست نشریات کی اجازت دے دی۔ جس میں جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخشؒ لاہور، بادشاہی مسجد لاہور، جامع مسجد دربار حضرت میاں میرؒ لاہور، جامع مسجد وزیر خان لاہور اورجامع مسجد سنہری رنگ محل لاہور شامل ہیں۔