دہشتگردی کیخلاف مسلم لیگ (ن) کو عملی اقدامات کرنا ہونگے: ثمینہ گھرکی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا کہ دہشت گرد ملکی سلامتی اور بقاءکے لیے چیلنج بن چکے دہشت گردی کا سدِ باب کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کو عملی اقداما ت کرنے ہوں گے صرف نعروں سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے سوا اب کوئی چارہ نہیں۔دہشت گردی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے۔