خصوصی بچوں کو تعمیر وتر قی میں بھرپور شامل رکھا جائے: آصف سعید منہیس

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم آصف سعید منہیس نے کہا کہ خصوصی بچوں کی خداداد صلاحیتوں کے استعمال سے معاشرے میں مزید تعمیر و ترقی یقینی بنائی جا سکتی ہے یہ بات انہوں نے محکمہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے خصوصی تعلیم جوہر ٹا¶ن لاہور میں خصوصی بچوں کے تیار کردہ فن پاروں اور آرٹ ورک کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے خصوصی بچوں کو بے پناہ صلاحیتیں دی ہیں اب ہمارا فرض ہے کہ ہم ان صلاحیتوں کے بھر پور استعمال سے ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں انہیں بھر پو رانداز سے شامل رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے ان کی تعلیم و تربیت سمیت دیگر فلاح و بہبود کے لئے کوئی کمی نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں کے لئے فیملی ویلفیئر پارکس اور دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔