جیو پولیٹیکل کی تقریب رونمائی آج ہو گی

لاہور (خصوصی رپورٹر) دفاعی امور کے ماہر اور تجزیہ نگار بریگیڈئر (ر) نادر میر کی تصنیف ”جیو پولیٹیکل“ کی تقریب رونمائی آج 5 جولائی جمعہ کو صبح 10 بجے بمقام الرازی ہال پنجاب یونیورسٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی صدارت میں ہو گی۔ ”نوائے وقت“ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر مجید نظامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ شمشاد احمد خان اور مواحد حسین شاہ سمیت مختلف شعبہ جات کے ماہرین قریب میں اظہار خیال کریں گے۔