بلال مصطفٰی شیرازی مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر نامزد

لاہور (خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین نے بلال مصطفی شیرازی کو یوتھ ونگ کا مرکزی صدر مقرر کردیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔