بجٹ کی ”برکت“ سے آٹا 40 روپے کلو ہو گیا حکومت مہنگائی کم کرے: سیمل کامران

لاہور (لیڈی رپورٹر) ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران نے کہا کہ 33روپے کلو والا آٹا بجٹ کی برکت سے 40روپے کا ہو گیا، انتخابی مہم میں گرجنے والا شیر ٹھنڈے ایوانوں میں چھپا بیٹھا ہے، چاول چینی مہنگا کرنے والوں نے رمضان المبارک سے قبل چاول چینی مہنگا کر کے مستقبل بددعاﺅں کو بندوبست کر لیا انہوں نے کہا کہ حکومت چند دکانداروں کو جیل میں بند کر کے مہنگائی کنٹرول کرنے کا جو ڈرامہ رچا رہی ہے اسے بند کیا جائے۔