بجلی، گیس چوری میں ملوث بڑے مگرمچھوں کیخلاف کارروائی کی جائے: کمشنر لاہور

بجلی، گیس چوری میں ملوث بڑے مگرمچھوں کیخلاف کارروائی کی جائے: کمشنر لاہور

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور امداد اﷲ بوسال نے کہا کہ بجلی و گیس چوری کے خلاف سخت اور موثر کارروائی لیسکو ،سوئی گیس، پولیس اور انتظامیہ کے درمیان صحیح معلومات کے تبادلہ اور بھرپور رابطہ و تعاون کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ گیس و بجلی چوری میں ملوث سی این سی سٹیشنوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے، بڑے مگرمچھوں کے خلاف موثر کارروائی ہونی چاہیے، صرف غریب لوگوں کو پکڑ کر کارروائی نہ ڈالی جائے اور عادی چوروں کے خلاف بھی جامع قانونی کارروائی کے ذریعہ آئندہ کے لیے ان کی روک تھام کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی و گیس چوری کے خلاف اقدامات کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔