آڑو کینسر اور جوڑوں کے درد سے بچاﺅ میں مدد گار ہے: طبی ماہرین

لاہور(این این آئی) آڑو موسم گرما میں کثرت سے پیدا ہونے والا خشک سرد تاثیر کا حامل پھل ہے اس میں وٹامن اے اور پوٹاشیم سمیت کئی غذائی اجزا کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ دیگر اجزا میں وٹامن بی، رابو فلادین ، نیا سین ، وٹامن سی، کیلشیم، آئرن فاسفورس پروٹین اور کاربو ہائیڈریٹس بھی شامل ہیں۔ 100گرام آڑو جسم کو 45کیلوریز مہیا کرتا ہے، اطبا کے مطابق آڑو جلد کو صحت مند بنا کر اس کی رنگت نکھارتا ہے،پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلانے میں مفید پایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین طب نے کیا ۔