آئی ایم ایف کی غلامی سے مہنگائی بیروزگاری کا سیلاب آئے گا: میاں آصف

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و تجارت میاں محمد آصف نے کہا کہ حکمرانوں کی آئی ایم ایف کی غلامی سے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کا سیلاب آئے گا۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔