لاہور میں داتا دربار کے قریب پولیس پرفائرنگ کرنے والے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور میں داتا دربار کے قریب پولیس پرفائرنگ کرنے والے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مشتبہ افراد کی جانب سے پولیس پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب پولیس نے دربار مارکیٹ میں مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی۔ فائرنگ کی آواز سن کر عوام میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ دکانیں کھلی چھوڑ کر بھاگ گئے۔ بعد میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے  جوابی کاروائی کرتے ہوئے پیرمشتاق شاہ دربار کے قریب سے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تھانہ لوئرمال منتقل کر دیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔