’’بعثت رحمت عالمؐ کانفرنس‘‘ 12 جنوری کو ہوگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سلسلۂ نقشبندیہ اویسیہ اور تنظیم الاخوان کے زیر اہتمام ’’بعثت رحمت عالم ﷺ‘‘ کانفرنس 12 جنوری کو صبح 10 بجے ایوان اقبال لاہور میں ہوگی۔ کانفرنس کی صدارت سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے ناظم اعلیٰ عبدالقدیر اعوان کرینگے جبکہ شیخ سلسلہ امیر محمد اکرم اعوان کانفرنس کے شرکاء سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کرینگے۔ کانفرنس میں خواتین بھی کثیر تعداد میں شرکت کرینگی۔