”منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس 13 جنوری کو مینار پاکستان میں ہوگی“

لاہور (پ ر) تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ اور دنیائے اسلام کی سب سے بڑی عالمی میلاد کانفرنس حسب روایت 11 اور 12 ربیع الاول کی شب 13 جنوری 2014ءکو مینار پاکستان کے وسیع گراﺅنڈ میں ہی ہوگی۔ کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ 30 ویں عالمی سالانہ میلاد کانفرنس میں شہر لاہور سے لاکھوں عاشقان مصطفی (مردوخواتین) شرکت کرکے نبی کریم سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔ لاہور میں بڑے بڑے ہوڈنگز اور بینرز لگانا شروع کر دیئے ہیں۔ عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کیلئے 70 سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی میلاد کانفرنس 2014ءکے سربراہ شیخ زاہد فیاض نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں انتظامی کمیٹی کے سربراہان کے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گوشہ درود اور حلقہ ہائے درود میں پورے سال میں پڑھا جانے والا اربوں درود پاک حضور نبی اکرم کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا۔ مینار پاکستان کے وسیع پنڈال میں دیوہیکل ایل ای ڈی اسکرینز بھی لگائی جائیں گی تاکہ دور دور تک بیٹھے لاکھوں لوگ سٹیج کی کارروائی کو قریب سے دیکھ سکیں۔