یونین کونسل 46 میں ظہیر بٹ کو چیئرمین کا امیدوار نامزد کرنے پر اظہار تشکر

لاہور (پ  ر) یونین کو نسل 46  میں مسلم لیگ ن  لاہور  کی طرف سے  چیئرین کے امیدوار محمد ظہیر بٹ اور وائس چیئرمین حاجی ذوالفقار احمد مغل کو نامزد کرنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے وزیراعلیٰ  پنجاب، میاں حمزہ شہباز شریف کے ساتھ اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔