چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس‘ 10 محکموں کے کیسز کا جائزہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے 10 محکموں کے کیسز کا جائزہ لیا۔ گزشتہ روز چیف سیکرٹری آفس میں سیکرٹری افسران و محکمے کے خلاف درخواست دینے والے ملازمین کو بھی بلایا جن سے اس کیس بارے تفصیلات سنیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے متعلقہ محکموں سے بھی جواب طلب کر لیا گیا ہے اور جن افسران کے خلاف کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں ان کے بارے بھی متعلقہ سیکرٹری سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔