پنجاب یونیورسٹی کی اراضی نجی کمپنی کو لیز پر دینے کا معاملہ سینڈیکٹ میں زیربحث لانے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے فیصل ٹائون میں واقع یونیورسٹی کی 50 کنال زمین کو نجی کمپنی کو 7 کروڑ 80 لاکھ روپے سالانہ لیز پر دینے کے معاملے کو سنڈیکیٹ  کے آئندہ اجلاس میں زیربحث لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس اہم معاملے کیلئے آئندہ ہفتے سنڈیکیٹ کا اجلاس طلب کیا جائے او ریگولر ایجنڈا آئٹم میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیرصدارت منعقد ہوا۔