پرویز مشرف کو سنگل آؤٹ کرنا غلط اقدام ہے: سیمل کامران

پرویز مشرف کو سنگل آؤٹ کرنا  غلط اقدام ہے: سیمل کامران

لاہور (لیڈی رپورٹر) ق لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات  سیمل کامران نے کہا ہے کہ ق لیگ کا اصولی مؤقف ہے کہ سابق صدر و سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے وفاقی کابینہ اور چاروں وزرائے اعلیٰ کو اعتماد میں لے کر 3 نومبر کا اقدام کیا تھا لہٰذا پرویز مشرف کو سنگل آؤٹ کرنا غلط اقدام ہے۔ گذشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انصاف سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے۔