پاکستان آگہی پروگرام: مقامی سکول کے طلباءاساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) لاریب پبلک ماڈل سکول بھٹی چوک کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہرہ قائداعظم لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعظیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کیلئے النور آرٹس کالج‘ کوٹ شہاب الدین‘ معاذ اکیڈمی‘ شاہدرہ‘ گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول‘ مصطفی آباد‘ گورنمنٹ رفیق نسواں گرلز ہائی سکول مصطفی آباد‘ گورنمنٹ نجف ہائی سکول گلبرگ III‘ انوار التعلیم گرلز مڈل سکول احاطہ مول چند اور گورنمنٹ گرلز سکول محلہ گورونانک‘ اچھرہ وزٹ کیا۔