وزیر اعلی کے دورہ کیڈٹ کالج حسن ابدال کی جھلکیاں

لاہور (خصوصی رپورٹر) ٭…وزیراعلیٰ یوم والدین کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے کیڈٹ کالج حسن ابدال پہنچے تو انکا شاندار استقبال کیا گیا۔ کیڈٹ کالج اور پنڈال کو رنگ برنگے جھنڈوں سے خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔ ٭…وزیراعلیٰ نے کالج کو مہیا کی جانے والی 10 کروڑ روپے کی گرانٹ سے نو تعمیر شدہ آڈیٹوریم ، ہاسٹل، کیفے ٹیریا اور کیڈٹس کے ڈائننگ ہال کا بھی معائنہ کیا۔  ٭…تقریب میں چاق و چوبند کیڈٹس نے پریڈ، پی ٹی شو، جمناسٹک ، گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے متاثر کن جوہر دکھائے جنہیں شہبازشریف، معزز مہمانوں اور حاضرین نے خوب سراہا۔ ٭…کیڈٹس نے ریموٹ کنٹرول چھوٹے جہاز اڑانے کا بھی مظاہرہ کیا۔