وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کا غیرقانونی استعمال کرنیوالوں سے جرمانہ وصول کیا جائے:آصف نکئی

لاہور (خصوصی رپورٹر)  (ق) لیگ پنجاب کے اراکین اسمبلی سردار آصف نکئی‘ احمد شاہ کھگہ  اور جیدہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ پنجاب کی پارلیمانی  پارٹی کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار کے بعد وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے غیرقانونی استعمال روکنے کی ضرورت محسوس کی گئی‘ تاہم  یہ پابندی پہلے دن سے ہونی چاہئے تھی تاکہ قومی دولت کا بے دریغ استعمال اور ضیاع رک  سکے۔ محض پابندی کافی نہیں۔ جن  شخصیات نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا استحقاق نہ رکھنے کے باوجود استعمال کیا‘ ان سے  ریکوری کرکے خزانے میں جمع کرکے رقم خزانے میں جمع کروائی جائے۔