وزیراعظم کا سفارش کلچر ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے: عائشہ رانا

لاہور (پ ر) الفرحت ویلفیئر فائونڈیشن کی صدر عائشہ رفیق رانا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف  کا سفارش کلچرکو ختم کرنے کا اعلان خو آئند ہے‘ ملک کو امن کا گہوارہ  بنانے کے لئے تمام  طبقوں کو مساوی حقوق  کی فراہمی بہت ضروری ہے۔  خواتین کو بھی وزیراعظم قرضہ سکیم سے آسان شرائط  پر قرضوں کی فراہمی  سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ گذشتہ روز  ڈیفنس  وائی بلاک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ رفیق رانا نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے لئے تمام شہریوں کو مساوی مواقع دینے ہونگے‘ وزیراعظم  نے سفارش کلچر کے خاتمے کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں‘ ماضی میں اقرباء پروری‘ کرپشن اور لوٹ مار کرنیوالے  سیاستدانوں نے ملک کوتباہی کے دھانے پر لا کھڑا  کیا تھا‘  مسلم لیگ ن کی حکومت کے عملی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے  مزید کہا کہ معاشرتی نا انصافیوں سے نجات دلانے کے لئے تمام محب وطن سیاستدانوں  کو متحد ہونا ہوگا۔