ممکن ہے سمیع الحق بھی طالبان سے مذاکرات میںکامیاب نہ ہوں: طاہر اشرفی

لاہور (آئی این پی) علماکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میڈیا کے بجائے حقیقت کی دنیا میں کئے جائیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میڈیا میں دکھایا جا رہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا عمل شروع ہو چکا ہے لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں مذاکرات کیلئے ابھی بہت وقت لگے گا کیونکہ معاملات بہت پیچیدہ ہیں ممکن ہے مولانا سمیع الحق کامیاب نہ ہو سکیں۔