ممتاز قادری کی رہائی‘ ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے قاتلوں کی گرفتاری‘ نعلین پاک واگزار کرانے کیلئے مظاہرہ

لاہور (پ ر) بازیابی نعلین پاک ایکشن کمیٹی اور سنی علماء فورم کے زیراہتمام عاشق رسول غازی ممتاز قادری کی رہائی ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے قاتلوں اور نعلین پاک کے چوروں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پیر ابرار احمد خان گیلانی‘ پیر ولی اللہ شاہ بخاری‘ مولانا رجیع اللہ خان ہزاروی‘ مولانا اصغر عارف چشتی اور پیر ایس اے جعفری نے کی۔ پیر ابرار احمد خان گیلانی نے کہا کہ ناموس رسالت کے مجاہد اور عاشق رسول غازی ممتاز قادری کو اسلامی حکومت کا پابند سلاسل رکھنا عقل سے بالاتر ہے۔ علامہ اصغر عارف چشتی نے کہا کہ ڈاکٹر سرفرار احمد نعیمی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اہلسنت میں بے چینی فطری امر ہے۔