ملک کو عالمی مالیاتی ادارے کے شکنجے سے نکالنے کیلئے حکومت خود انحصاری کی پالیسی اختیار کرے: مولانا امجد خان

لاہور (خصوصی رپورٹر) جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی شکنجے سے نکالنے کیلئے حکومت کو خودانحصاری کی پالیسی اختیار کرنی چاہئے۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا امجد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کشکول توڑنے کا وعدہ کرکے برسراقتدار آئی ہے لہٰذا اب حکمرانوں کو بیرونی اور اندرونی قرضوں کے حصول کے بجائے اللے تللے ختم کرنے چاہئیں۔