مشرف کے ٹرائل کے دعویدار م¶قف سے ہٹتے دکھائی دے رہے ہیں: چودھری ظہیر

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سابق قائد حزب اختلاف صوبائی اسمبلی پنجاب چودھری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ مشرف کے خلاف ٹرائل کے دعویدار اب اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹتے ہوئے ہر طرح کی سہولت پر آمادہ ہیں۔ وزیراعلیٰ انتہا پسندی کے خاتمہ میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ صوبہ باضابطہ پولیس سٹیٹ میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔
آئین شکن کو قانونی سزا ملنی چاہئے: خواجہ محمود ایڈووکیٹ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمود احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ڈکٹیٹر کا محاسبہ ہونے جا رہا ہے جس پر اس کے حواری چیخ و پکار کرنے لگے ہیں۔ بہتر ہو گا کہ آئین شکن کو قانونی سزا ملے۔ وہ گذشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دنیا کے چوٹی کے ڈاکٹر اور بہترین آلات موجود ہیں جہاں باہر کی دنیا سے بھی آ کر لوگ علاج کروانے کو ترستے ہیں۔ مشرف بھگوڑا بننے کی بجائے ملک میں رہ کر قانون کا سامنا کریں۔